ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عوامی نمائندوں کو اندھیرے میں رکھ کر رہائشی علاقوں کو جنگلات میں شامل کیاگیا ہے: رکن اسمبلی کا ودھان سبھا میں سوال

عوامی نمائندوں کو اندھیرے میں رکھ کر رہائشی علاقوں کو جنگلات میں شامل کیاگیا ہے: رکن اسمبلی کا ودھان سبھا میں سوال

Wed, 18 Mar 2020 20:39:26    S.O. News Service

بھٹکل:18؍مارچ(ایس اؤ نیوز)عوامی نمائندوں کو اندھیرےمیں رکھ کر ہوناور، بھٹکل ، سرسی ، سداپور تعلقہ جات کے رہائشی علاقوں کو شراوتی جنگلات میں شامل کیاگیا ہے، جس کے نتیجےمیں عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہونے کا الزام عائد کرتےہوئے  رکن اسمبلی سنیل نائک نے ودھان سبھا میں اعتراض جتایا۔

ودھان سبھا کے اجلاس میں شریک ہوکر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ضلع کے فوریسٹ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں آدی باسی ، کمری مراٹھی طبقات سیکڑوں برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔ قریب 91ہزار فوریسٹ مکین فوریسٹ حقوق قانون کے مطابق اپنی زمینی دستاویزات کے انتظارمیں ہیں۔ ایسے سنگین حالات کے دوران میں عوامی حقوق کی پاسداری نہ کرتےہوئے رہائشی علاقوں کو جنگلات میں شامل کرنے سے 35ہزار سے زائد خاندان سڑک پر آجائیں گے۔ انہیں زمینی دستاویزات دینے کا مطالبہ کیا۔

ریاستی وزیر برائے جنگلات آنندسنگھ کی غیر موجودگی میں جواب دیتے ہوئے وزیر سی ٹی روی نے بتایا کہ شراوتی جنگلات  میں کئی سارے جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اسی طرح کئی ساری زمینات کو باہر رکھاگیا ہے، حتیٰ کہ اتی کرم زمینات کو بھی باہر رکھاگیا ہے۔ راستہ اور پانی کا حق ختم نہیں کیاجائے گا۔ فوریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل کے متعلق  متعلقہ علاقوں کے ارکان اسمبلی اور افسران کے میٹنگ کرتے ہوئے حل کرنے کی بات کہی۔


Share: